Sports

ملتان سلطانز کو ایک اور بڑا دھچکا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور بڑا دھچکا. پاکستان سپر لیگ 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہارنے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کے کپتان جن کا نان محمد رضوان ہے ان کے پاؤں پر گیند لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد ان کے پاؤں کا اسکین کروایا جارہا ہے جس کے بعد یہ معلوم ہو گا کہ وہ اگلے میچ میں کھیلیں گے یا نہیں۔

محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو میں بتایا کہ بال لگنے سے کافی درد ہورہا ہے، لہذا یہ فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسکین کروایا جاۓ۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے مذید یہ کہا کہ کرکٹ پریشر کی گیم ہے مگر آج ہم پریشر برداشت نہیں کرسکے، قیس اور نواز نے آج بہترین بولنگ کی۔ دوسری جانب دیکھا جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اہم مرحلوں پر اچھی فیلڈنگ اور بیٹینگ کی وجہ سے میچ میں کامیابی ملی ہے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ بیٹنگ کے بعد بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، حسنین اور ڈیل اسٹین نے بھی اچھی بولنگ کی۔ ان نے بتایا کہ عثمان نے پہلی ہی اننگز میں بہترین اننگز کھیلی، آج کے میچ میں ہم نے سٹریٹجی تبدیل کی جس کا رذلٹ بھی اچھا آیا، آنے والے میچز میں جیت کو برقرار رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button