EntertainmentFood & Health

چکن کھانے سے کونسے نقصانات ہوتے ہیں

چکن کھانے سے کونسے نقصانات ہوتے ہیں۔ چکن آج کل امیر غریب، بڑے چھوٹے سب کی پسندیدہ غذا ہے. یہ تو ڈھائی عشروں میں ہی اسکا رواج بڑھا ہے. اصل میں یہ چوزے یعنی چیکس ہوتے ہیں. اس لیے ان کے گوشت کو چکن کہا جاتا ہے۔ اس چکن کی افزائش پہ اگر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک فارمی چوزا صرف ڈیڑھ یا دو ماہ میں ہی مکمل مرغی کے سائز کا ہو جاتا ہے. آخر ایسا کیوں ہوتا ہے. جبکہ دیسی چوزا چھ ماہ میں مرغی جیسا ہوتا ہے یا مکمل مرغی تو وہ سال بھر میں بنتا ہے. 

اس فارمی چوزے کو جو غذا دی جاتی ہے اس میں ہارمونز یعنی سٹیرائڈز اور کیمیکل پائے جاتے ہیں. جو ان کی افزائش کو بڑھا دیتے ہیں. اس کے علاوہ ان کی فیڈ میں مختلف جانوروں کا گوشت جو مذبح خانوں سے مل جاتا ہے. جانوروں کی آلائش مردار جانوروں کا گوشت اس فیڈ میں شامل کیا جاتا ہے. 

کچھ عرصہ پہلے ٹی وی چینل نے لاہور کے مذبح خانوں پر ایک دستاویزی فلم بنائی تھی. جس میں ان فارمی مرغیوں کی خوراک کے بارے میں بھی دکھایا گیا تھا. اس خوراک کا بیشتر حصہ خون آنتیں اور دیگر فضلات پر مشتمل ہوتا ہے. یہ فیڈ کھا کر یو نو مولود چوزے سے آٹھ ہفتوں میں ہمارے پیٹ میں پہنچنے کے قابل ہو جاتے ہیں. 

لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ یہ چوزے بڑے ہونے کے باوجود بھاگنے اور اڑنے سے آخر کیوں کاثر ہوتے ہیں؟ کیونکہ ان کا جسم پھولا اور سوجا ہوا ہوتا ہے. جو کہ سٹیرائڈز کا کمال ہوتا ہے. اس طرح کے سٹیرائڈز باڈی بلڈرزاور پہلوان استعمال کرتے ہیں. جس کی وجہ سے ان کی زندگی کا آخری وقت بستر پر گزرتا ہے. 

ان فارمی مرغی کے مقابلے میں دیسی چوزا جو کہ چھ سے آٹھ مہینوں تک چوزہ رہتا ہے. اس کو پکڑنا چاہیں تو بڑے آدمی کو بھی دانتوں پسینہ آجاتا ہے. جبکہ فارمی مرغی کو ایک بچہ بھی آسانی سے پکڑ لیتا ہے. یہ فارمی چکن ہمارے معاشرے میں ہائی پروٹین کولیسٹرول فری گوشت کے نام سے رواج پا گیا ہے. حتی کہ ڈاکٹر حضرات بھی سارے گوشت بند کر کے فارمی چکن ہی کو تجویز کرتے ہیں. جو کہ خود بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے.

 آئیے اب اس ہائی پروٹین والے سفید گوشت کے نقصانات دیکھتے ہیں۔

موٹاپا آج کے دور میں سو میں سے تیس بندوں میں لازمی پایا جاتا ہے. یہ فارمی چوزے کھانے سے ہمارے جسم پر چربی چڑھتی ہے اور خاص طور پر گردوں اور جگر پر بہت برے اثرات ڈالتی ہے۔

جوڑوں کا درد اور خاص طور سے ہڈیوں کا بھربھرا ہو جانا۔

 بچیوں میں جلد بلوغت کے آثار. 

سٹیراڈز مرغیوں کا گوشت کھانے کی وجہ سے جسم کا دفاعی نظام شدید کمزور پڑ جاتا ہے. جس کی وجہ سے آئے دن ہم بیمار رہتے ہیں۔

مردوں میں کمزوری اور خواتین میں ایام کی بےقاعدگی کی شکایات. 

یہ چند نقصانات ہیں جو کسی میں جلد اور کسی میں کچھ عرصے بعد ظاہر ہوتے ہیں. جیسی غذا ہم کھاتے ہیں ویسے ہی ہم صحت پاتے ہیں. غذا میں دالوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔ گوشت میں بالترتیب مچھلی، بکرے، یا دھنبہ کا گوشت، اونٹ اور آخر میں بڑے گوشت کی افادیت ہے. لہذا ہمیں اپنے لیے اپنے آئندہ صحت مند نسلوں کے لیے اپنی غذا پر نظر ثانی کرنا لازمی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button