Sports

پشاور ميں 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری

پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے جدید اور بہترین کرکٹ اسٹیڈیمز کہلائیں گے. پشاور پاکستان کا واحد شہر ہے جہاں پر بیک وقت 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور جو کہ خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت ہے جلد ہی پاکستان واحد ایسا شہر بن جائے گا جہاں 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز میچز کی میزبانی کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پشاور میں حیات آباد اور ارباب نیاز نامی 2 بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز اس وقت زیر تعمیر ہیں۔ دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ پشاور میں حیات آباد اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے جدید اور بہترین کرکٹ اسٹیڈیمز ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرونہ کی وجہ سے اسٹیڈیمز کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوئی۔ ورنہ دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر 2020 میں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ ان اسٹیڈیمز میں اگلے سال پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button