Sports

پاکستان سپر لیگ کینسل ہونے کا خطرہ پاکستانیوں کے لئے بری خبر

پاکستان سپر لیگ کینسل ہونے کا خطرہ پاکستانیوں کے لئے بری خبر. چند منجمنٹ اور کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کو کرونا وائرس ہو گیا،جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں اور منجمنٹ میں خوف پھیل گیا، لہذا منجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ باقی تمام کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کو کرونا ہو گیا

جس کی وجہ سے باقی سب کھلاڑیوں کو علیحدہ کر دیا گیا۔ اور تمام کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی گئی، تاکہ مکمل طور پر سب کو محفوظ کیا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کرونا ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں ، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپنز باؤلر جن کا نام فواد احمد ہے ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باقی ٹیم ممبرز کو مکمل کلیرنس مل چکی ہے، کوئٹہ گلیڈی ائیڑرز کی ٹیم بھی اس وقت اپنے ہوٹل میں موجود ہیں، ان کے بھی کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں، ان کا نتیجہ آنے کے بعد ہی میچ شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button