Womens

نارمل ڈیلیوری کا وظیفہ

نارمل ڈیلیوری کا وظیفہ. آج ہم بات کریں گے ایک وظیفے کے بارے میں جو بہت ہی مجرب ہے۔ وہ وظیفہ یہ ہے کہ نارمل ڈیلوری اگر آپ چاہتی ہیں تو آپ کو ان آیات کا ورد کرنا ہے تاکہ آپ کی جو ڈیلوری ہے وہ نارمل اور آسان ہو جائے۔ ہماری زندگی میں دو چیزوں کا سب سے زیادہ اہم کردار ہے. ایک ہے دوا اور دوسری ہے دعا. ان دونوں چیزوں پہ ہمارا پورا ایمان بھی ہے اور یقین بھی ہے

کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے ہمیں دوا کی ضرورت ہوتی ہے. اور بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے ہمارا اپنا جو قرآن اور جو سنت نبی کے طریقے ہیں ان پہ عمل کر کے ان کو اپنی زندگی میں شامل کر کے ہم بہت سارے مسائل سے بچ سکتے ہیں. اور آج کی یہ پوسٹ کا میرا جو بنیادی مقصد ہے وہ صرف اور صرف اللہ کی مخلوق کو فائدہ پہنچانا ہے اور بہت سارے جو لوگ ہیں وہ سی سیکشن نہیں کروا سکتے، بہت ساری خواتین نہیں کروانا چاہتیں. سب سے پہلے آپ نے کیا کرنا ہے کہ ایک تو اپنی زندگی کی روٹین میں آپ نے نماز کی پابندی کرنی ہے. کیونکہ جب تک ہم نماز کی پابندی نہیں کرتے کوئی بھی وظیفہ اس وقت تک اثر نہیں کرتا. اور دوسری ایک اور بات جو دھیان میں رکھنی ہے وہ یہ ہے کہ ہماری جو روزی ہے وہ حلال ہو حرام نہ ہو۔
کیونکہ جب ہم حلال روزی کا استعمال نہیں کریں گے۔ ہماری جو رزق ہے اس میں اگر کوئی شک و شبہ یا حرام ہوگا تو ہماری جو دعائیں ہیں وہ قبول نہیں ہوتیں۔ تو اس بات کا آپ نے ضرور دھیان رکھنا ہے. کیونکہ ڈیلوری کا ٹائم ایسا ہوتا ہے کہ یہ ماں بچہ دونوں کے لیے ایسی صورتحال ہوتی ہے کہ اگر ذرا سی کمپلیکیشن ہو جائیں تو ماں اور بچے دونوں کی جان جا سکتی ہے. اس وجہ سے میڈیسن کے ساتھ آپ جو کلام الہی ہے اس کا بھی ضرور اپنی زندگی میں اس پر عمل کریں تاکہ آپ کی زندگی بہت آسان ہو جائے. سب سے پہلے جو آپ نے پڑھنی ہے نارمل ڈیلوری کے لیے اور جو دعا آپ نے پڑھنی ہے وہ ہے صورت وتین یہ پارہ نمبر 30 میں ہے. اس کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے ڈیلوری سے ایک مہینہ پہلے پڑھنا ہے لیکن آپ نے پوری صورت نہیں پڑھنی بس دو لفظ وتین وذیتون۔
اور یہ آپ نے تب شروع کرنا ہے جب آپ کی ڈیلوری سے مہینہ رہتا ہو. کھلا پڑھیں سارا دن. اور اس کے ساتھ ساتھ آپ پوری سورت گیارہ دفعہ صبح اور گیارہ دفعہ شام کو پڑھیں۔ اور ہر دفعہ جب آپ نے سورۃ پڑھنی ہے تو ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی ضرور پڑھنی ہے اور اول آخر تین دفعہ درود شریف پڑھنا ہے. یہ جو سورت ہے یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہت اچھی ہے اور جن کو آپریشن بتا دیا جاتا ہے کہ آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں ہے. تو یہ سورت جب آپ پڑھیں گے تو انشاءاللہ آپ کی جو ڈیلوری کی جو کمپلیکیشن ہے وہ ٹھیک ہوں گی اور نارمل ڈیلوری ہوگی. گیارہ دفعہ اپ نے صبح اور گیارہ دفعہ شام پڑھنی ہے پوری سورت۔ لیکن اس سورت کی جو دو لفظ ہیں صرف یہ دو لفظ کھلے پڑھنے ہیں اور اس نیت کے ساتھ پڑھنے ہیں کہ آپ کی جو ڈیلوری ہے وہ نارمل ہو اور اس میں جو بھی کمپلیکیشن ہے وہ دور ہو جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button