Sports

محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔

محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی یہ کارنامہ انہوں نے جنوبی آفریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سر انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت محمد رضوان نے 204 بالوں میں 115 رنز اسکور کیا اور ان کی سنچری کے بائث پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہے پاکستان نے جنوبی آفریقہ کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا ہے ۔
محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے ساتویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن چکے ہیں

محمد رضوان نے 185 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جس میں انہوں نے 12 چوکے لگائے ۔
جنوبی آفریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں پہلی اننگز میں فہیم اشرف 78 بابر اعظم 77 جبکہ دوسری اننگز میں نعمان علی 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بالنگ میں پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیتا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی آفریقہ کو جیت کے لئے 370 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس میچ کا ایک سیشن اور ایک دن باقی ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان اور جنوبی آفریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 11 فروری کو کھیلا جائیگا اور دوسرا میچ 13 فروری کو جب کہ تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو 1۔0 کی برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button