Sports

شاہد آفریدی کا آخری پی ایس ایل

شاہد آفریدی کا آخری پی ایس ایل؟ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک دو میچز کھیلے جس میں انہیں شکست ہوئی۔ ملتان سلطانز کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی دونوں ہی میچوں میں کارکردگی اب تک مایوس کن رہی۔ جس کے بعد اب ایسا محسوس کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہو۔ شاہد آفریدی کی وجہ شہرت انکی تباہ کن بلے بازی تھی لیکن اب پشاور زلمی کے خلاف میچ میں پہلے 6 بیٹسمین میں بھی 40 سالہ آفریدی کی باری نہیں آئی۔

اگراب ان کی گیند بازی کے بارے میں بات کی جاۓ تو پشاور زلمی کے خلاف آفریدی نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 38 رنز دیئے۔ مزید اگر دیکھا جاۓ تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی شاہد آفریدی کی کارکردگی مایوس کن ہی رہی تھی۔ ملتان سلطانز کی طرف سے جارح مزاج بلے باز کو آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تاہم شاہد آفریدی صرف اور صرف ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے۔ اس مقابلے میں شاہد آفریدی نے قدرے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 24 رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ایک رن آؤٹ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button