Islamic

سورہ مزمل کے چھ حیران کن فوائد

سورہ مزمل کے چھ حیران کن فوائد. سورہ مزمل شریف جس کی احادیث مبارکہ میں بے حد فضیلت آئی ہے امام مفضل رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے اس سورت کے چھ فائدے لکھے ہیں. وہ فرماتے ہیں کہ جو اس سورت کو متواتر پڑھے گا وہ ہمیشہ اللہ تعالی کی پناہ میں رہے گا اور کوئی اس کے نزدیک نہیں ہوگا. اور دینی و دنیاوی آفات سے وہ محفوظ رہے گا۔ اور بادشاہوں اور بزرگوں کی نظر میں عزیز ہوگا. نمبر دو جو شخص اس سورت کو دن یا رات کے وقت ایک مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالی فرشتوں کو فرمائے گا کہ گواہ رہنا میں اس بندے کو بخشتا ہوں اور اپنا دوست بناتا ہوں۔ اور تمام دشمنوں پر اسے منصور بناتا ہوں.

نمبر تین جو شخص اس سورت کو پڑھ کر پتھر پر دم کرے تو عجب نہیں کہ وہ سونا بن جاۓ. ایک مرتبہ شیخ عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ تعالی کو کسی خطا کے بدلے بغداد میں قید کر دیا گیا. مدت بعد جب خلیفہ کے رو برو لائے گئے تو خلیفہ نے کہا کہ اگر واقعی آپ درویش ہیں تو جو پتھر تیرے روبر ہے. دعا کرو یہ سونے کا ہو جائے. پھر میں تجھے رہا کروں گا. تو آپ نے کہیں تفسیر میں پڑھا تھا فورا سورہ مزمل شریف پڑھ کر پتھر پر پھونک ماری جو فرمان الہی سے سونا بن گیا. خلیفہ یہ کرامت دیکھ کر تائب ہوا پھر خواجہ صاحب نے فرمایا شیخ صاحب جو محبوب سوچ رہے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ خلیفہ آپ کے سبب تائب ہو. چوتھے نمبر پر جو اس سورت کو پڑھے گا. اور اپنے پاس رکھے گا اس پر کوئی مصیبت نازل نہ ہوگی اور لوگوں اور بارگاہ الہی میں وہ معزز ہوگا. نمبر پانچ اس سورت کو پڑھنے والے پر زہر اور جادو کا اثر نہیں ہوگا اور تمام بلاؤں سے امن میں رہے گا.

نمبر چھ جو شخص اس کو بہتے پانی پر پڑھے گا اللہ کے حکم سے وہ پانی کھڑا ہو جائے گا اور اگر قیدیوں کی رہائی کے لیے پڑے گا تو قیدی قید سے رہا ہو جائیں گے انشاءاللہ تعالی. ایک مرتبہ حضرت شیخ السلام فرید الحق سفر کرتے ہوئے دریا کے کنارے پہنچے دریا عبور کرنے کے لیے کشتی موجود نہ تھی. تو شیخ صاحب نے فرمایا میری اور اپنی نعلین ہاتھ میں پکڑ لے جب ہم پانی کے قریب پہنچے تو فرمایا آنکھیں بند کرو. جب میں نے آنکھیں بند کیں تو ہم پانی سے گزر گئے۔ آپ کی ہیبت مجھ پہ طاری ہوئی وجہ نہ پوچھ سکا جب ایک منزل پر پہنچے تو موقع پاک فرما کر میں نے اس حالت کے متعلق عرض کی تو فرمایا میں نے سورہ مزمل پڑھی تھی۔ اور اپنے پر اور تجھ پر دم کیا تھا تو راستہ بن گیا تھا. اور یہاں تک کہ امیر المومنین حضرت علی المرتضی شیر خدا علیہ سلام اس سورت کی برکت سے ایک سو ستر میدان سر خرو اور خیبر کے دروازے کو اسی کی برکت سے اکھاڑ پھینکا. اس سورۃ کے بے حد فضائل، بے حد فضیلت ہیں. اس سورت کے پڑھنے والے کو قیامت کے دن اس قدر ثواب ملے گا جسے دیکھ کر ساری خلقت حیران ہوگی. اس کا چہرہ چودویں کے چاند کی طرح روشن ہوگا. اور نوری براق پر سوار ہو کر جنت میں داخل ہوگا. تو اس سورت کو معمول بنا لیں۔ اس سورۃ کو پڑھیں سارا قرآن پڑھیں۔ لیکن اس سورۃ مزمل کی بے حد فضیلت ہے۔ اس کو بار بار پڑھیں. اس کو پڑھنے سے دنیا اور آخرت آپ کی سنور جائے گی. اللہ کریم ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button