Food & Health

حاملہ خواتین کے لیے سٹرابری کھانا کیوں لاذمی

حاملہ خواتین کے لیے سٹرابری کھانا کیوں لاذمی. آج ہم بات کریں گے سٹرابری کا استعمال کرنا پریگننٹ وومن کے لیے کیوں ضروری ہے؟ سٹرابری کا استعمال کرنا خواتین کے لیے اس لیے ضروری ہے کیونکہ اس کے اندر بہت سارے ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کے لیے آپ کے بچے کے لیے بہت ہی زیادہ ضروری ہوتے ہیں. اس کے اندر 91٪ واٹر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر 2٪ پائے جاتے ہیں اور فیٹ زیرو پوائنٹ تھری گرام پائے جاتے ہیں.

فیٹ اس میں نہ ہونے کے برابر ہیں اس وجہ سے آپ کو موٹا ہونے سے بچاتے ہیں. یہ پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ بہت ساری خواتین شکایت کرتی ہیں کہ ان کی پریگننسی میں پانی کی کمی ہے۔ پانی کم ہے تو اسٹابری استعمال کر کے آپ اپنے اندر پانی کی کمی کو پورا کر سکتی ہیں. اس کے اندر فائبر پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آپ کو قبض سے بچاتی ہے۔ اس کے اندر چکناھٹ بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے اور موٹاپے سے آپ کو بچاتی ہے. اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اندر پائے جانے والے میگنیشیم اور پوٹاشیم آپ کے جسم کے سیل کے ضروری کاموں کو انجام دینے کے لیے ضروری ہوتا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر فالک ایسڈ اور وٹامن بی پایا جاتا ہے. کینسر سے بچاتی ہے۔ دل کے امراض سے بچاتی ہے۔ آپ کی جسم کی سوزش کو کم کرتی ہیں. اور وہ خواتین جن کو حمل کے دوران شوگر کا مسئلہ ہے وہ اسٹابری کا استعمال ضرور کریں. اس کے اندر پائے جانے والا آئرن پریگنینسی کے دوران آپ کو خون کی کمی سے بچاتا ہے. اس کے اندر وٹامن سی پایا جاتا ہے آپ کے چہرے کو نکھارتا ہے۔ چھائیوں کو کم کرتا ہے. اور وٹامن آپ کی جلد کو گورا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپ سٹرابری کا استعمال کریں. تو آپ کا بچہ صحت مند خوبصورت اور گورے رنگ کا پیدا ہوگا۔ کیونکہ اس کے اندر پائے جانے والے اجزا اور وٹامن سی آپ کے بچوں کو بھی خوبصورت اور صحت مند بنا دیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button