Islamic

جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے

جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے. جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے, سونا, موتی اور ریشم دیکھیں گے. جب ہم انشاءاللہ اپنے عزیز واقارب سے ملاقات کریں گے جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے. اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے. جب نیک و کار اپنے ماں باپ سے ملے گا. اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے جو بچپن میں فوت ہو گئے تھے. اور بھائی اپنے بھائیوں سے ملے گا جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہوگا. جب ہم مریض کو شفا یاب دیکھیں گے اندھے کو نظر والا، غمگین کو مسرور, بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے. بوڑھیا کو کہ اسے بھی اس کا حسن لوٹا دیا جائے گا. اور کیسا حسین منظر ہوگا؟ جب ہم انبیاء کرام علیہ السلام سے ملاقات پائیں گے صحابہ کرام کو سلام پیش کریں گے. علمائے امت سے مصافحہ کریں گے. مجاہدین ملت کا دیدار کریں گے. شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے. اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے.

پھر جب ہمیں نہر کوثر پر لے جایا جائے گا تو وہاں ہمارے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارا استقبال کریں گے. اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے. جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی. اور ہمیں بتایا جا رہا ہوگا یہ علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ ہیں. اور ان کے پہلو میں نوجوان جنت کے سردار حسنین کریمین رضی اللہ تعالی عنہ ہیں. اور ہمیں بتایا جائے گا. کہ وہ مفسر قرآن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ہے. اور جو اس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ ہیں. اور یہ کثیر روایت صحابی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں. اور ہمیں دور سے ایک بہت ہی پرسوز اور دل نشین آواز میں آذان سنیں گی.
جب ہم اس کے قریب جائیں گے تو آذان دینے والے حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ ہوں گے. پھر ہم مضامین کی مثل ایک میٹھی اور سوریلی سنیں گے تو سب لوگ رب تعالی کی واحدانیت اور کبریائی کا بیان کرتے ہوئے صاحب آواز کے بارے میں پوچھیں گے تو فورا بتایا جائے گا یہ اللہ جلیل القدر نبی داود علیہ سلام ہیں. وہ کیسا منظر ہوگا کہ جن کے قصے ہم نے قرآن میں پڑھے ان میں سے وہاں اصحاب موجود ہوں گے. اصحاب کہف کو دیکھیں گے اصحاب سفینہ آل فرعون اور اصحاب قریہ کے مومن اور بادشاہ ذوالقرنین کو دیکھیں گے. پھر جب ہمیں خالق و مالک ارشاد فرمائے گا. اے جنتیوں ہم عرض کریں گے اے ہمارے رب ہم تیری خدمت و بندگی میں حاضر ہیں. اللہ تعالی فرمائے گا کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے جو میں تمہیں عطاء کروں؟ ہم عرض کریں گے اے ہمارے رب ہم اس سے بڑھ کر اور کیا مانگیں کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا ہمیں جنت میں داخل کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی. اللہ تعالی اپنا حجاب اٹھا دے گا. اور ہم دیدار الہی سے مشرف ہوں گے تب ہمیں پتہ چلے گا کہ جنت کی سب سے عظیم نعمت تو اللہ تعالی کا دیدار ہے. دیدار الہی کا منظر کیسا حسین ہوگا؟ جب اللہ تعالی فرمائے گا. آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی. اس کے بعد تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا. جنت میں پہلا لمحہ پہلی رات اور صبح کتنی حسین و خوبصورت ہوگی. عوام اور نواحی اور ان پر عمل کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا. لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو گئے. منافقت فسادات قتل و غارت اور ناپسندیدہ امور والے جہان کو ہم پیچھے بہت پیچھے چھوڑ آئے. مصائب و مشکلات بڑھاپا کی کمزوری سینے کی تنگی ادویات کی مشقیں, دنیاوی سازوسامان اور کمر کو جھکانے والی ساری چیزیں یہاں پر ختم ہو گئیں. وہ جنت جس کے مستحق ہم محنت و کوشش سے بن سکتے ہیں. سن لو بے شک اللہ تعالی کا سامان بہت قیمتی ہے. اور اللہ تعالی کا سامان جنت ہے. اے ہمارے رب ہمیں ہمارے والدین, ہمارے بہن بھائیوں ہماری اولاد اہل و عیال اور جس کا بھی ہم پر کوئی حق ہے اپنی رحمت فضل اور کرم سے اہل جنت میں شامل فرما. اے اللہ ہماری دعا قبول فرما. اے دو جہانوں کے رب اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے ہماری دعا قبول فرما آمین.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button