Current issues

تمام صوبوں کے پولیس افسران کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے تمام آئی جیز کو اپنے افسران اور اہلکارں کی ڈگریاں اور دیگر تعلیمی اسناد چیک کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس نے تمام آئی جیز کو پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا
مزید انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور عام مقدمات میں فرق کیلئے عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے، پولیس پر غیر ضروری دباؤ کے خاتمہ کے لیے تقرریوں و تبادلوں کا اختیار بھی آئی جی کو ہونا چاہیئے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مخلتف جرائم کی تفتیش کرنے والے ماہر افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ائٓی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہونے سے پولیس کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ صرف لگژری گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، پولیس افسران سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال ختم کریں، پولیس گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے معاشرے میں منفی تاثر جا رہا ہے۔

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button