Entertainment

اے آر وائی پیپلز چوائس ایوارڈ2021 کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اے آر وائی پیپلز چوائس ایوارڈ2021 کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا. ایک کے بعد دوسرے پروجیکٹ میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھانے والی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ رمشا خان کو ان کی اداکاری میں انکی مہارتوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، انہیں اے آر وائی پیپلز چوائس ایوارڈ میں ڈرامہ ” گھسی پٹی محبت ” میں پسندیدہ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ کیلئے پسندیدہ اداکارہ کے طور پر رمشا خان کو دو کیٹگری کے لیے چنا گیا، جبکہ ڈرامہ سیریل “گھسی پٹی محبت “سے ہی پسندیدہ جوڑی کیٹگری میں بھی رمشا خان کے ساتھ اداکار وہاج علی کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رمشا خان نے لوگوں کو بتایا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ اور ان نے مذید کہا کہ میں اس موقع پر سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ رمشا نے بتایا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیوں کہ یہ میرا پہلا ایوارڈ ہے، میں نے بہت سخت محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اگے خود میں اور بھی ذیادہ بہتری لاؤں گی۔
رمشا خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ذاتی طورمضبوط اور بااختیار خواتین ہیں۔ اور اس ایوارڈ کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button