Islamic

استغفار پڑھنے کے تین حیرت انگیز فوائد

استغفار پڑھنے کے تین حیرت انگیز فوائد. ہر انسان اپنی زندگی میں چاہتا ہے کہ اللہ عزوجل اس کے معاملات سنوار دے . اس کے لیے اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر دے. تاکہ انسان اپنی زندگی اور آخرت سرخرو طریقے سے گزار سکیں. اسی طرح قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ عزوجل نے ہمیں زندگی گزارنے کے بہت سے طریقے سکھائے۔ جن میں سے اللہ عزوجل نے ایسا نسخہ مسلمانوں کو بتایا جسے کہ اپنی زندگی کے کسی بھی معاملے میں خواہ کسی بھی پہلو میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں.

کیونکہ اللہ عزوجل کی نازل کی ہوئی کتاب قرآن مجید میں ایک ایسا ورد بتایا گیا ہے جس کے ذریعے انسان دنیا آخرت میں با آسانی کامیابی حاصل کر سکتا ہے. اور اس ورد کا نام استغفار ہے. قرآن نے استغفار کے تین بڑے فائدے بیان کیے ہیں. ان میں سے سب سے پہلا فائدہ جو کہ انسانی سوچ سے بالاتر ہیں. کہ جب انسان کو کرنا شروع کر دے گا تو وہ انسان زندگی میں بھی سوچ نہیں سکتا کہ وہ کہاں تک پہنچ گیا ہے. اور کہاں تک جائے گا؟ اس کے لیے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ انسان جھوٹ حرام, چغلی اور دیگر گناہوں سے بچیں اور اس کے بعد نماز کی پابندی کرے. جب انسان اللہ عزوجل کے حضور اپنے تمام گناہوں کی توبہ کر لے تو پھر استغفار کا ورد کرنا شروع کر دے۔ استغفار کا سب سے پہلا فائدہ قرآن نے جو بیان کیا اللہ عزوجل تمہیں اولاد کی نعمت سے نوازیں گے۔ اگر کسی انسان کے پاس اولاد نہیں ہے تو استغفار کی بدولت سے حاصل کرے۔ اللہ عزوجل کے قرآن میں ہے کہ تم استغفار کرو. میں تمہیں اولاد کی نعمت سے نوازوں گا. اس کے بعد اللہ عزوجل دوسرا فائدہ قرآن میں بیان کرتا ہے کہ اگر تم استغفار کرو گے تو میں تمہارے لیے نہریں جاری کروں گا. اس سے مراد جاتی ہے کہ اللہ عزوجل اس کی رزق اور دولت میں اضافہ فرمائے گا.
اب اس کے بعد تیسری مثال قرآن میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر انسان استغفار کا ورد کرنا شروع کرتے تو اللہ عزوجل بارشیں برسائے گا اور تمہارے لیے طرح طرح کی نعمتیں عطا فرمائے گا. کیونکہ بارش کا ہونا انسان کے لیے بہت بڑی نعمت ہے. اگر انسان اس دنیا میں استغفار کرنا شروع کر دے تو وہ نہیں جانتا کہ چھوٹے سے عمل کی وجہ سے اللہ عزوجل اس کے عزیز واقارب اور اس کے ہمسائیوں کی مشکلات بھی دور فرما دیتا ہے. کیونکہ انسان انسان کے لیے ہی راہ ہموار کرتا ہے.
یہ ہیں وہ تین فائدے جو اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بیان کیے ہیں کہ اگر تم کثرت سے یہ کام کرنا شروع کردو تو میں تمہیں ان نعمتوں سے نوازوں گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button