Entertainment

اداکارہ صبور علی کی سالگرہ پر پارٹی گرل کی انٹری تحفہ دیکھ کر ایمن خان بھی حیران

اداکارہ صبور علی کی سالگرہ پر پارٹی گرل کی انٹری تحفہ دیکھ کر ایمن خان بھی حیران. آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ اداکارہ صبور علی کی سالگرہ کی خوبصورت سی تصاویر شیئر کریں گے جس پر پہلی مرتبہ تمام پاکستانی اداکاروں نے شرکت کی اور پاکستان کے مشہور ترین پارٹی گرل دانانیر نے بھی اس سالگرہ پر شرکت کی۔ مگر پارٹی گرل کا تحفہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے اپنی ستائیسویں سالگرہ کی۔ جس کو انتہائی شاندار طریقے سے کیا گیا. جس پر تمام پاکستانی اداکاروں نے شرکت کی۔ جن میں اداکارہ ایمن خان، منال خان، اداکار منیب بٹ, کنزہ ہاشمی اور تارا محمود سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی. مگر سجل علی اپنی بہن کی سالگرہ پر مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہ کر سکی۔ احد رضا میر نے ان کی سالگرہ کو اٹینڈ کیا اور صبور علی کو بہترین انداز میں وش کیا. مگر جہاں نامور پاکستانی اداکاروں نے اس سالگرہ پر شرکت کی تو وہیں حال ہی میں مشہور ہونے والی پارٹی گرل دانانیر نے بھی شرکت کی۔ جس کو دیکھ کر تمام سلیبریٹیز حیران رہ گئے کیونکہ پارٹی گرل اداکاروں سے بھی زیادہ فیم حاصل کر چکی ہیں. اور آٹھ ملین فالوور رکھنے والی ایمن خان کو شاید ہی کوئی انڈیا میں جانتا ہو.

مگر دانانیر پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے بہت زیادہ وائرل ہو چکی ہیں. اور انڈیا کے پاورفل سلیبریٹیز کی نظروں میں بھی آ چکی ہیں. جن میں سلمان خان، رن ویر سنگھ اور شاہد کپور جیسے نامور اداکار شامل ہیں اور اس لڑکی کو بہت زیادہ فالو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں. جس کے بعد اب پارٹی گرل نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ لیا ہے اور پہلی مرتبہ پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ صبور علی کی سالگرہ پر نظر آئیں۔ لیکن دوستوں اگر بات کی جائے دانا نیر کے تحفے کی تو انہوں نے صبور علی کو رائل کے ایک واچ تحفے کے طور پر دی۔ جس کی قیمت تقریبا دس لاکھ کے لگ بھگ تھی. اور دانا نیر کے اس مہنگے ترین تحفے کو دیکھ کر ایمن خان، منال خان بھی حیران رہ گئیں اور یہاں تک کہ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے سے نہ صرف دانا نیر سے محبت کا اظہار کیا بلکہ ان کے اس خوبصورت سے تحفے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button