Current issuesEntertainment

اداکارہ زینب شبیر کی شادی منگیتر مشہور اداکار نکلا

اداکارہ زینب شبیر کی شادی منگیتر مشہور اداکار نکلا۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور مشہور ترین اداکارہ زینب شبیر نے شادی کا اعلان کر دیا. زینب شبیر کس مشہور ترین اداکار کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں اور کیوں ان کے ساولے رنگ کی وجہ سے انہیں زیادہ تر ڈراموں میں کاسٹ نہیں کیا جاتا تھا. اور یہ کس مجبوری کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکیں. یہ تمام باتیں ہم آپ کو آج کی اس پوسٹ میں بتائیں گے۔

دوستوں پاکستان شوبز انڈسٹری میں شادی کا رواج بڑھتا جا رہا ہے اور زیادہ تر اداکار تو آپس میں ہی شادی کرتے نظر آتے ہیں جس کی خاص وجہ یہ ہے کہ اداکاروں کی آپس میں کی جانے والی شادیاں زیادہ دیر چلتی ہیں. اور زیادہ کامیاب ہوتی ہیں. اور اب انہی لوگوں میں ایک اور نام اداکارہ زینب شبیر کا بھی شامل ہونے جا رہا ہے. جنہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا. دوستوں زینب شبیر 2018 میں شوبز انڈسٹری میں آئیں اور صرف تین سال تک شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے یہ بہت زیادہ مقبول ہو گئ۔ حال ہی میں زینب شبیر اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں کہ ان کے ساولے رنگ کی وجہ سے انہیں اکثر ڈراموں میں لیڈینگ کردار ادا کرنے کو نہیں دیا جاتا تھا. جس کی وجہ سے انہیں سپورٹنگ کردار ہی ادا کرنا پڑتے۔ ان کی فیملی میں سے کسی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے اور دو ہزار سترہ میں انہوں نے ہم ٹیلنٹ شو میں حصہ لے کر اسے پاس کر لیا اور پھر یہ شوبز انڈسٹری میں آگئی. یہ ڈرامہ سیریل ملال یار ،دکھاوا ، مہر پوش، ماں صدقے اور سامری میں کام کر چکی ہے.

دوستوں زینب شبیر کی عمر اس وقت 28 سال ہے اور یہ کراچی کی رہائشی ہیں. حال ہی میں زینب شبیر نے اداکار اسامہ خان کے ساتھ نہ صرف محبت کا اظہار کیا ہے بلکہ ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے۔ لیکن اگر بات کی جائے ان کے ہونے والے شوہر اسامہ خان کی تو ان کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔ اور یہ اے سی سی اے کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے یہ بینک کی نوکری کیا کرتے تھے۔ لیکن انہیں اداکاری کا بہت زیادہ شوق تھا اور اسی وجہ سے یہ اکثر پی سی ہوٹلز اور ان جیسے میں جایا کرتے تھے جہاں اداکار موجود ہوا تھے جہاں پر ان کی ملاقات انجلینا ملک سے ہوئی اور انجلینا ملک نے ہی انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا۔ اور باقی کے تمام پروڈیوسرز کو بھی اسامہ خان کے بارے میں بتایا. دوستوں اسامہ خان کی عمر اس وقت تیس کے لگ بھگ ہے۔ مگر اپنی فٹنس کی وجہ سے یہ ماشاءاللہ آج بھی پچیس کے نظر آتے ہیں۔ اور زینب شبیر سے پہلے یا کسی اور کی محبت میں گرفتار رہ چکے ہیں. جس کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویو میں کیا ہے. یہ نامور ڈرمہ سامری میں زینب کے ہمراہ تبریز کا کردار ادا کر چکے ہیں. جس سے انہیں بے حد پذیرائی ملی اور ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد اب یہ اصل زندگی میں بھی ایک ساتھ ملنے جا رہے ہیں. جس کی وجہ سے انہیں تمام اداکاروں کی طرف سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے. اور ان کے مداح ان کی جوڑی کو بھی بہت زیادہ پسند کرتے ہیں. اور لوگ چاہتے ہیں کہ یہ بہت جلد شادی کر لیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button