Sports

اب ہماری ٹیم کے جیتنے کا کوئی چانس نہیں ٹیم کی کارکردگی سے مایوس سرفراز احمد بول پڑے

اب ہماری ٹیم کے جیتنے کا کوئی چانس نہیں ٹیم کی کارکردگی سے مایوس سرفراز احمد بول پڑے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اب ان کی ٹیم کے پاس کوئی چانس نہیں باقی رہا، ایک بھی غلطی اب اگر کی گئی تو واپسی کا راستہ نہیں بچے گا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے مذید یہ بتایا کہ ان کی فارم تو اچھی تھی مگر وکٹ پر ٹائم نہیں ملا۔ پہلے چار اوور میں ان کی وکٹیں گر گئیں

جس کی وجہ سے بیٹنگ کے دوران اچھی پرفارمنس نہیں ہوسکی۔ بہت ضروری ہے کہ پہلے وکٹیں حاصل کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب کوئٹہ ٹیم کے پاس کوئی چانس باقی نہیں رہا، اگر اب کوئی غلطی ہوئی تو واپسی کا راستہ نہیں رہے گا۔ یاد رہے کہ آج ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد کی ٹیم نے 17 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ پی ایس ایل کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ چوتھی شکست ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button